لسبیلہ:مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے 2افراد جاں بحق
لسبیلہ (نما ئندہ دنیا )مکران کوسٹل ہائی وے ناکھٹی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیواسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔۔۔
مکران کوسٹل ہائی وے ناکھٹی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیواسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جن کی شناخت محمد موسیٰ ولد محمد علی اور محمد انور ولد محمد رحیم کے نام سے ہو ئی۔