لاڑکانہ میں لوہے کے پل کے قریب فائرنگ، وین ڈرائیور شدید زخمی
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور کی حدود رائس کینال لوہے کے پل کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کرکے وین ڈرائیور نظیر چانڈیو کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے۔۔۔
زخمی کوعلاقہ مکینوں نے ٹراما سینٹر منتقل کردیا، زخمی کے بھائی شبیر چانڈیو نے بتایا کہ میرا بھائی نظیر حسین چانڈیو روزگار کے سلسلے میں وین لے کر جا رہا تھا کہ رائس کینال کے لوہے کے پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں زخمی کیا، ملزمان گرفتار کئے جائیں۔