انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے خواتین کی بیرون ملک انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔
سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل خلیق احمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی کے صدر میں واقع ایک نجی ہوٹل پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا، جہاں سے ایک خاتون کو بھی بازیاب کرایا گیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کے مطابق متاثرہ خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اکٹھا کیا گیا تھا اور انہیں بیرون ملک اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ سے متعلق قانون میں ترمیم کے بعد اس جرم کی سزا بڑھا کر 14 سال قید کر دی گئی ہے ، جبکہ ملزمان کے وکلا استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے کسی بھی اہم ثبوت کی مؤثر تردید نہیں کر سکے ۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں ملزمان کی درخواستِ ضمانت پہلے ہی متعلقہ ماتحت عدالت مسترد کر چکی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments