نیاناظم آباد سے اغوا ہونے والا بچہ گھارو سے بازیاب

نیاناظم آباد سے اغوا ہونے والا بچہ گھارو سے بازیاب

اغوا کے بعد والدین کو 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ موصول ہواآئی جی کی افسران وٹیم کو شاباش، اسناد اور سی سی فرسٹ دینے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے نیا ناظم آباد سے اغواء ہونے والے 2 سالہ معصوم بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔2سالہ آذان علی خان کو دو روز قبل تھانہ منگھوپیر کے علاقے نیا ناظم آباد سے موٹرسائیکل سوار ملزم مبینہ طور پر اغواء کرکے لے گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹھٹھہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مغوی آذان علی خان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ بچے کے اغوا کے بعد والدین کو 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ موصول ہوا،مختلف زاویوں سے تحقیقات کے بعد بچے کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا،بچے کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر اور پوری پولیس ٹیم کو معصوم بچے کی بحفاظت بازیابی پر شاباش دی۔آئی جی سندھ نے افسران اورکارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور سی سی فرسٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ معصوم بچے کی بحفاظت بازیابی سندھ پولیس کی فرض شناسی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کا عملی مظہر ہے ۔واقعے کی شفاف اور جامع تفتیش کو یقینی بنانے اور اغواء میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لانے کاحکم دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...