کراچی بار کی اپیل پر سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال

کراچی بار کی اپیل پر سٹی کورٹ  میں مکمل ہڑتال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن نے سابق رکن منیجنگ کمیٹی پر گلبہار تھانے میں مبینہ تشدد کے خلاف سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کردیا۔

ہڑتال کے دوران وکلا نے سٹی کورٹ کے مرکزی دروازے بند کر دیے ، جس کے باعث سائلین، پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے عدالت میں داخلے پر بھی پابندی رہی، جبکہ تمام عدالتی کارروائیاں معطل ہو کر رہ گئیں۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ایس ایچ او گلبہار کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ بار قیادت کا کہنا ہے کہ سابق رکن منیجنگ کمیٹی کے ساتھ مبینہ تشدد ناقابل قبول ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...