فیروزآباد مقابلے میں ہلاک ملزمان چانڈیو گینگ کے کارندے نکلے

فیروزآباد مقابلے میں ہلاک ملزمان چانڈیو گینگ کے کارندے نکلے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیروز آباد میں سے وی ایل سی سے مقابلے میں ہلاک ملزم شہزاد اور شیان کا کرمنل ریکارڈ پولیس نے حاصل کرلیا، ہلاک دونوں ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ’’چانڈیو گینگ‘‘ سے تھا۔

ملزمان کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان کے علاقوں جھٹ پٹ، جھل مگسی اور اوستہ محمد میں فروخت کرتے تھے ،پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کے پاس سے گلستانِ جوہر سے چوری شدہ کار،دو پستولیں بھی برآمد ہوئیں ۔ملزمان سے چوری شدہ گاڑیوں کا خریدار جھٹ پٹ کا رہائشی الف جمالی ہے۔ ہلاک ملزم شہزاد کے خلاف مختلف تھانوں میں 15  جبکہ ہلاک ملزم شیان کے خلاف 17 مقدمات درج ہیں ۔اس سے قبل بھی ملزمان کا ایک ساتھی ثاقب ولد منصور اے وی ایل سی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...