نشے میں دھت نوجوانوں کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو آگئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری بہار کالونی میں مسلح نوجوانوں کی ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ ،گزشتہ رات پیش آنے والے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
گلی میں پانچ سے چھ نوجوانوں کو لیڈو کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،مبینہ طور نشے میں دھت تین نوجوان گلی میں پستول لہراتے ہوئے داخل ہوتے ہیں،نوجوانوں کی فائرنگ سے لیڈو کھیلنے والے نوجوان دوسری گلی کی جانب بھاگتے ہیں، نشے میں دھت نوجوان کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments