پڈعیدن:نوشہرو فیروز سے گزرنے والی نہروں میں نہانے پر پابندی
پڈعیدن(نمائندہ دنیا)قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیشِ نظر انتظامیہ نے ضابطہ فوجداری (Cr.P.C) کی دفعہ 144 (3) کے تحت ضلع نوشہرو فیروز کی حدود سے گزرنے والی تمام نہروں، واہوں (Waha\'s) اور شاخوں میں تیرنے، نہانے اور تفریحی سرگرمیوں پر فوری 90 دنوں کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 PPC کے تحت مقدمات درج کریں۔انتظامیہ نے تمام شہریوں اور خصوصاً والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو نہروں، شاخوں میں نہانے سے روکیں تاکہ مزید کسی ناگہانی حادثے سے بچا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments