کروڑوں روپے کی مسروقہ ریلوے پٹڑیاں برآمد
کراچی(اے پی پی)پاکستان ریلویز پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں آپریشن کرتے ہوئے تقریبا32 ٹن 31,800 کلو چوری شدہ ریلوے پٹریوں کے ٹکڑے ٹریلر سمیت قبضے میں لیتے ہوئے 2 بھائیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کراچی ریلوے محمد امین کے مطابق گرفتار ملزمان میں حضرت اﷲ ولد سید رسول، الٰہی بخش ولد حاجی خان، اسرافیل ولد عمر دراز، راز محمد گل باز خان، محمد صدیق ولد ایوب اور محمد عمر ولد ایوب کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ایس ایس پی ریلوے نے مزید بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر ہارون آباد کے علاقے میں واقع گودام پر چھاپہ کے دوران کروڑوں روپے کا ریلوے سامان مشینری کے نیچے چھپایا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments