سانحہ بلدیہ کیس میں رہائی پانے والے رحمان بھولا پھر گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ بلدیہ کیس میں رہائی پانے والے رحمان بھولا کو پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق رحمان بھولا کو پولیس نے نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ویڈیو میں پولیس کو رحمان بھولا کو گرفتار کرکے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز میں ہونے والی فائرنگ کے الزام میں رحمان بھولا کو گرفتار کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ سیکٹر انچارج ذیشان کو بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکن عبید کے ٹو کے گھر بھی چھاپے مارے گئے ہیں لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments