حیدر آباد،جامشورو، بلڑی شاہ کریم میں خاتون سمیت 3 افراد قتل

حیدر آباد،جامشورو، بلڑی شاہ کریم میں خاتون سمیت 3 افراد قتل

حالی روڈ حیدر آباد میں بیوی قتل کرکے شوہر فرار، ورثا کالاش کے ساتھ دھرناجامشورو، بلڑی شاہ کریم میں گروہی تصادم کے دوران عزیز، شیراز مارے گئے

اندرون سندھ (نمائندگان)حیدر آباد، جامشورو اور بلڑی شاہ کریم میں خاتون سمیت 3افراد کو قتل کردیا گیا۔ حیدر آباد میں حالی روڈ کے علاقے میں شوہر 8بچو ں کی ماں زبیدہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا، بچوں اور ورثا نے لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا، اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، انہوں نے پولیس پر جانبداری کا الزام بھی لگایا۔ بلڑی شاہ کریم کے نواحی علاقے لاکھاٹ کے قریب گاؤں فوٹو ملاح میں ملاح برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم سے 40 سالہ عزیز ولد مولا بخش ملاح جاں بحق ہوگیا۔ ورثا کے مطابق مقتول کو اس کے چچازاد بھائی دوست علی ملاح نے چاقو کے وار کر کے قتل کیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کی، جہاں پوسٹ مارٹم اور دیگر کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ جامشورو کے نواحی گاؤں کارو کھو میں ملاح برادری کے دو گروپوں کے درمیان معمولی بات پر شروع ہونے والا تنازع خونریز تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ دونوں فریقوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد لاٹھیوں، ڈنڈوں اور مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شیراز ملاح کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں عامر، عزیز، سجاد، عبدالرحیم، صادق، اصغر ودیگر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...