سیلانی کے تحت نیشنل اسلامک اکنامک فورم کانفرنس کل ہوگی
کراچی(سٹی ڈیسک)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈر شپ کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ نیشنل اسلامک اکنامک فورم (نیف) کانفرنس 2026 بدھ(کل) کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مقامی ہوٹل میں ہوگی۔
کانفرنس سے وزیر مملکت اور پاکستان ورچویل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال ثاقب ،گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، گورنر سندھ نہال ہاشمی، پیٹرن انچیف مفتی منیب الرحمن ، کنوینیر سیلانی کے بانی چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری کے علاوہ علمائے کرام ، ماہر ین ِ معیشت، ممتاز بینکار، مالیاتی ماہرین، کاروباری شخصیات اور صنعت کار خطاب کریں گے جبکہ ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈارکاخطاب ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments