کراچی کی معاشی ترقی ہی ملکی خوشحالی کی ضمانت، کرم اللہ وقاصی
کراچی(این این آئی)میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور شہر کی ترقی درحقیقت پورے ملک کی معاشی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نکالنے، شہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ کراچی زون انڈسٹریل ایریا کے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ صنعتکاروں، تاجروں اور مزدور طبقے کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ میئر کراچی کی قیادت میں شہر بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔متعلقہ ٹیمیں جہانگیر روڈ پر نو تعمیر شدہ فٹ پاتھوں کی بحالی کے منصوبے پر تندہی سے کام کر رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments