گھروں کے تالے توڑ کر چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار

گھروں کے تالے توڑ کر چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن کی کاروائی، گھروں کے تالے توڑ کر چوریاں کرنے والا 3 رکنی گروہ 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے گزشتہ شب مچھر کالونی میں واقع تاجر کے گھر میں تالے توڑ کر 3عدد موبائل فون اور 35 ہزار روپے نقد چوری کرلئے تھے ۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے چوری کئے گئے تینوں موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالغفار،محمد مبین اور مجاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔کارروائی انسپکٹر محمد محمود ایس آئی او تھانہ ڈاکس نے ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...