کیماڑی پولیس کی کارروائیاں 18ملزمان گرفتار
کراچی (آئی این پی)ضلع کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 18 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں ایک اسٹریٹ کرمنل، ایک منشیات فروش، 5 گٹکا سپلائر فروش، 4 اسمگلر، 2 غیرقانونی افغان شہری اور 5 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے ایک غیرقانونی پستول، 3 مسروقہ موبائل فون، 610 گرام چرس، 800 کلو چھالیہ، 142 کلو گٹکا ماوا، 50 کلو چائنا نمک، 40 کلو اسمگل شدہ نسوار اور 150 کلو اسمگل شدہ خشک دودھ برآمد ہوا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments