لاڑکانہ:یونیورسٹی ٹیچرز کاجنرل باڈی اجلاس، ٹوکن کلاس بائیکاٹ کااعلان
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)دی یونیورسٹی آف لاڑکانہ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اساتذہ کے جائز مطالبات منظور نہ ہونے پر جنرل باڈی اجلاس میں ٹوکن کلاس بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔۔۔
مقررین نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ کے پرامن احتجاج کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی بنیادی مطالبات حل کیے ، اس لیے انتظامیہ کو پیر تک مطالبات کی منظوری کے لیے مہلت دی جاتی ہے ، بصورت دیگر منگل سے کلاسوں کا ٹوکن بائیکاٹ شروع کر دیا جائے گا جو آئندہ لائحہ عمل تک جاری رہے گا، جس میں امتحانات کے بائیکاٹ کا آپشن بھی شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments