ٹنڈو غلام حیدر:بوسیدہ گرلز ہائی اسکول طالبات کیلئے خطرہ

ٹنڈو غلام حیدر:بوسیدہ گرلز ہائی اسکول طالبات کیلئے خطرہ

پلستر گرنے سے طالبات، والدین خوفزدہ، مرکزی گیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا

بلڑی شاہ کریم (نمائندہ دنیا)تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے علاقے مویا میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی بوسیدہ عمارت طالبات کے لیے خطرہ بن گئی ہے ، اسکول کی چھت سے مسلسل بڑے بڑے پلستر کے ٹکڑے گرنے کے باعث طالبات اساتذہ اور والدین شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں، اسکول کی خراب حالت کے خلاف طالبات اور ان کے والدین نے اسکول کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسکول کی عمارت کی فوری مرمت کرائی جائے تاکہ طالبات کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ، احتجاج کرنے والے والدین کا کہنا تھا کہ چھت سے پلستر گرنے کے باعث اس سے قبل بھی کئی طالبات زخمی ہو چکی ہیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے اب تک مسئلے کے مستقل حل کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔ والدین نے مزید بتایا کہ اسکول کی بوسیدہ عمارت کے باعث متعدد والدین اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر تعلیم سندھ، سیکریٹری تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے قبل ہنگامی بنیادوں پر اسکول کی عمارت کی مرمت کرائی جائے تاکہ طالبات اساتذہ اور دیگر عملے کو محفوظ ماحول میں تعلیم و تدریس کی سہولت میسر آ سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...