مورو سے افغان شہری گرفتار، ہالانی میں چھاپے کے بعد حالات کشیدہ
محراب پور(نمائندہ دنیا)ایس ایچ او مورو علی اکبر کھوکھر کے مطابق مورو میں غیر قانونی مقیم افغان باشندے زاہد شاہ ولد محرم شاہ کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 351سال 2026داخل کیا ہے۔۔۔
ہالانی پولیس نے مبینہ افغان باشندوں کی گرفتاری کیلئے پٹھان برادری کے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کی، مزاحمت پر پولیس نے 5 نامزد 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 133 سال 2026 داخل کیا ہے ، دوسری طرف پٹھان برادری نے بلاجواز گھروں میں داخل ہوکر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال، عورتوں ، بچوں پر مبینہ تشدد کیا، جس پر ڈی ایس پی محراب پور فتح علی اعوان، ایس ایچ او محراب پور راجہ نوید سرفراز، ایس ایچ او ہالانی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments