روہڑی میں سندھ کا پہلا جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل

روہڑی میں سندھ کا پہلا جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل

ہزاروں شہریوں کو جدید معیار کے مطابق فلٹر شدہ صحت بخش پانی میسر آئیگاپلانٹ کی ٹیسٹنگ،تکنیکی جانچ وضروری مراحل مکمل کر رہے ، چیئرمین سکھر

روہڑی (نمائندہ دنیا) حکومتِ سندھ کی جانب سے روہڑی کے شہریوں کو صاف، اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے قائم کیا گیا سندھ کا پہلا جدید ترین واٹر فلٹریشن کا کام مکمل ہو گیا ہے یہ منصوبہ صوبائی حکومت کا ایک تاریخی عوامی فلاحی اقدام قرار دیا جا رہا ہے جس سے ہزاروں شہریوں کو جدید معیار کے مطابق فلٹر شدہ اور صحت بخش پانی میسر آئے گا۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے روہڑی میں دریائے سندھ کے کنارے تعمیر کیے گئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف حصوں، جدید مشینری،واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم،فلٹریشن یونٹس اور جاری ٹیسٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے اور روہڑی کا یہ منصوبہ اسی وژن کا عملی مظہر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پلانٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دریائے سندھ کے پانی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فلٹر اور صاف کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ہر وقت صحت بخش اور معیاری پینے کا پانی دستیاب ہو سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ کی ٹیسٹنگ، تکنیکی جانچ اور دیگر ضروری مراحل تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں تمام مراحل کی کامیاب تکمیل کے بعد بہت جلد روہڑی کے مختلف علاقوں میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ جلد اس منصوبے کا افتتاح کرینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...