دولت پور:ملاح برادری میں گروہی تصادم، خاتون جاں بحق،5زخمی
4بچوں کی ماں نصرت کے سرمیں گولی لگی، مقتولہ کا شوہر بھی زخمیوں میں شامللاڑکانہ، شہداد پور میں جھگڑے ، 2زخمی، بلڑی کریم میں خاتون ڈوب کر جاں بحق
اندرون سندھ (نمائندگان)دولت پور کی ملاح برادری میں گروہی تصادم سے خاتون جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جبکہ لاڑکانہ اور شہداد پور میں جھگڑوں کے دوران 2 افراد زخمی ہوئے ، بلڑی شاہ کریم میں لڑکی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ دولت پور کے نواحی گاؤں صفن میں پرانی دشمنی پر ملاح برادری میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 بچوں کی ماں 30سالہ نصرت زوجہ شمن ملاح سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں جاں بحق خاتون کا شوہر شمن ملاح، مہتاب ملاح، اسلم ملاح ، نواب ملاح اور ہارون ملاح شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاڑکانہ کے تھانہ دڑی کی حدود نوان تک کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر مسلح افراد نجی تعلیمی ادارے الحفیظ ڈیسنٹ اسکول کے پرنسپل نجیب اللہ کھونہارو پر فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے۔
ورثاء نے بتایا کہ ہمارا اپنی ہی برادری کے افراد کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا ہے ، مصباح الدین عرف راجا کھونہارو اپنے بیٹے بلال اور اعجاز جتوئی سمیت دیگر مسلح افراد کے ہمراہ نجیب اللہ کھونہارو پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کیا۔ شہدادپور کے قریب گاؤں عبدالکریم بھنبھرو میں معمولی بات پر جھگڑے کے نتیجے میں کلیم اللہ بھنبھرو زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے شہدادپور کے سمس اسپتال منتقل کیا گیا۔ بلڑی شاہ کریم کے نواحی گاؤں جنگ کاتیار میں 25 سالہ خاتون صائمہ ملاح زوجہ لکھاڈنو ملاح گاجا واہ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، ذرائع کے مطابق صائمہ ملاح کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments