فائر سیفٹی قوانین پرعمل نہ کرنے پر200دکانیں سربمہر

فائر سیفٹی قوانین پرعمل نہ کرنے پر200دکانیں سربمہر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے پر صدر میں 200 دکانوں کو سیل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو ضلع بھر میں سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کیے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ ارسال کی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ارسال کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 200 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بلال سینٹر اور کوہ نور سینٹر صدر میں گراؤنڈ فلور پر قائم دکانیں غیر محفوظ اور مقررہ قواعد کے خلاف قائم تھیں۔کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...