پی آئی اے ملازمین کیلئے بونس کی منظوری
کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے ) کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 102 ویں اور نجکاری کے بعد پہلے اجلاس میں ائیرلائن ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس کی منظوری دے دی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق بورڈ کا یہ اہم فیصلہ نئی انتظامیہ کی اس حکمت عملی کا عکاس ہے ، جس کے تحت قومی ایئرلائن کی بحالی اورترقی کے لیے افرادی قوت کو بنیاد قرار دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بونس کا بنیادی مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو سراہنا اور انہیں ائیرلائن کے نئے اہداف، پروازوں میں توسیع اور سروس کے معیار کی بہتری کے لیے تیار کرنا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرزنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین پی آئی اے کی بحالی کے عمل میں سب سے اہم ستون ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments