بوائز کالج گلشن حدیدکی منتقلی کیخلاف حکام سے رابطے

بوائز کالج گلشن حدیدکی منتقلی کیخلاف حکام سے رابطے

وفدکی سیکرٹری کالجز اور ڈی جی کالجز سندھ سے ملاقات ،کالج کی بحالی پرگفتگوجماعت اسلامی کے کونسلر اور ناظم علاقہ کی جانب سے حکام کو درخواستیں پیش

کراچی(سٹی ڈیسک) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گلشن حدید کی گلشن حدید سے پپری منتقلی کے معاملے پرجماعت اسلامی کے کونسلر محمد صغیراور ناظم علاقہ گلشن حدید حمزہ رمضان نے معززین علاقہ کے ہمراہ سیکرٹری کالجز اور ڈی جی کالجز سندھ سے ملاقات کی، جس میں گورنمنٹ بوائز کالج گلشن حدید کے مبینہ غیر قانونی ٹرانسفر اور اسے دوبارہ گلشن حدید میں بحال کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔وفد نے حکام کو کالج کے قیام، اس کے بعد گلشن حدید سے پیری منتقلی اور موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور کالج کی بحالی کے لیے درخواستیں بھی جمع کروائیں۔سیکرٹری کالجز اور ڈی جی کالجز نے وفدسے کالج کی منتقلی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر معلومات لیں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ گلشن حدید کے طلبہ کے تعلیمی مستقبل اور علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ بوائز کالج کو اس کے اصل مقام پر بحال کیا جائے اور کالج کی منتقلی کے معاملے میں تمام قانونی و انتظامی تقاضوں کو سامنے رکھا جائے ۔وفد نے مطالبہ کیا کہ کالج کی منتقلی سے متعلق تمام ریکارڈ، منظوریوں اور وجوہات کا جائزہ لے کر معاملے کو میرٹ اور قانون کے مطابق حل کیا جائے ۔درخواست میں کالج کے موجودہ داخلوں، طلبہ کی تعداد، اساتذہ و غیر تدریسی عملے کی منظور شدہ اسامیوں اور موجودہ افرادی قوت سمیت دیگر انتظامی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ کالجز معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہوئے گلشن حدید کے طلبہ کو ان کے علاقے میں معیاری سرکاری کالج کی سہولت بحال رکھنے کے لیے فوری اقدامات کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...