بچی سے زیادتی کے مجرم کی اپیل مسترد،عمر قید اور جرمانے کی سزا برقرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے مچھر کالونی میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرم نور محمد کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید اور جرمانے کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر علی حیدر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نور محمد کو 2010 میں محمدی کالونی کی 11 سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے شواہد کی روشنی میں اسے مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ماتحت عدالت نے ملزم پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور یہ سزا ٹھوس، قابل اعتماد اور ناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر دی گئی۔ دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون اور شواہد کے مطابق ہے اور اس میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقراررکھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments