انٹر آرٹس ریگولر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
4526امیدوار کامیاب قرار پائے ،کامیابی کا تناسب 45.25فیصد رہانتائج سندھ میں تعلیمی معیار مسلسل بہتر ہونے کا ثبوت ہیں،چیئرمین بورڈ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ انشراح بنت محمد توفیق رول نمبر 58093 نے ٹوٹل 1100 میں سے 926 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کونکر ولیج گڈاپ کے طالب علم عاقب رزاق ولد عبدالرزاق رول نمبر 43415 نے 919نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ حمیرا بنت محمد شاکر لاکھانی رول نمبر 58097 نے 918نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔
چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج کونکر ولیج گڈاپ کے طالبعلم کا دوسری پوزیشن حاصل کرنا طالبعلم، اساتذہ اور پرنسپل کی محنت، لگن اور بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے ۔ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کا نمایاں کامیابیاں حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ میں تعلیمی معیار مسلسل بہتر ہورہا ہے ۔ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10ہزار 459امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 10ہزار 2امیدوارا متحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 4526امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 45.25فیصد رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments