آرٹس کونسل میں آج آزادی فیسٹیول کا انعقاد
کراچی (اے پی پی) آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام جون ایلیا لان میں (آج) جمعرات کو یومِ آزادی کی مناسبت سے آزادی فیسٹیول، میوزک اینڈ قوالی نائٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعلی سندھ ہوں گے ۔ تقریب کا آغاز رات 8 بجے ہوگا جس میں پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کے ساتھ ساتھ شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ آزادی فیسٹیول میں معروف قوال فرید ایاز اور ابو محمد قوال خصوصی میوزیکل پرفارمنس پیش کریں گے ، جبکہ معروف گلوکار عمران جاوید، کامران سگوودیگر آواز کا جادو جگائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments