حیدر آباد:یوم آزادی کی رات فائرنگ کرنیوالے 4افراد گرفتار
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)پولیس نے یومِ آزادی کی رات ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 افراد گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔
ہٹڑی پولیس نے نثار مومن پٹھان اور معراج مومن پٹھان کو گرفتار کیا۔ پنیاری پولیس نے ملزم عمیر آرائیں، سخی پیر پولیس نے ملزم انس قریشی کو گرفتار کیا اور قبضے سے ایک عدد 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments