اندرون سندھ:سانپ کے ڈسنے ، دیگر واقعات میں 4افراد ہلاک

اندرون سندھ:سانپ کے ڈسنے ، دیگر واقعات میں 4افراد ہلاک

محراب پور میں صالح کوسانپ نے ڈسا، نہر سے لاش ملی، زبیر پنیار کی خودکشیلاڑکانہ میں 2سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق، حب میں فائرنگ، ایک زخمی

محراب پور، اندرون سندھ (نمائندگان) سانپ کے ڈسنے اور دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ محراب پور میں سانپ کا ڈسا نوجوان جان کی بازی ہارگیا،ہالانی کے نواحی گاؤں کوڑو خان سولنگی میں محمد صالح ولد فدا حسین سولنگی کو سانپ نے ڈس لیا، ورثاء کے مطابق نوجوان کو بروقت اسپتال منتقل کیا گیا لیکن انجکشن نہ ملنے پر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ دوسری جانب روہڑی کینال میں پھنسی لاش نکالنے کے لئے پولیس نہیں پہنچی،مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی تھی، تاہم کئی گھنٹے بعد لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی، جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ ادھر ٹھری میرواہ نارا رابطہ سڑک پر ڈیداؤ پولیس کے قریب نوجوان کی درخت سے جھولتی لاش دیکھ کرعوام نے پولیس کواطلاع دی۔

تاہم ٹھری میرواہ اور سوراہ تھانوں کی پولیس نے حدود کا تنازع بتا کر لاش کو تحویل میں لینے سے انکار کر دیا،ذرائع کے مطابق ملنے والی لاش کی شناخت زبیر پنھیار ولد محمد یونس پنھیار کے نام سے ہوئی ہے جسے نامعلوم افراد نے زبردستی پھندا لگا کر قتل کیا ہے۔ لاڑکانہ میں نادر شاہ محلے کے سیم نالے کے علاقے کا رہائشی دو سالہ بچہ عبدالقدیر ولد عابد بھٹو کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا، جسے ورثاء تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لائے ، جہاں ڈاکٹروں نے بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ حب چوکی اشوک پٹرول پمپ امارات سٹی کے قریب فائرنگ سے زخمی محمد عمر ولد محمد صالح کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...