پبلک سروس کمیشن نے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیئے
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے 12 اگست 2026 کو مختلف سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کیلئے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کے نتائج جاری کر دیے ، جس کے تحت مجموعی طور پر 92 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔
کمیشن کی جاری پریس ریلیز کے مطابق محکمہ صحت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (M&E) BPS-17 کی اسامی کے لیے منعقدہ تحریری امتحان میں 50 امیدوار کامیاب ہوئے ، جبکہ مائنز اینڈ منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) BPS-17 کے لیے 15 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔اسی طرح محکمہ صحت میں ٹرانسپورٹ آفیسر BPS-16 کی اسامی کے لیے 4 امیدوار، جبکہ خیرپور میڈیکل کالج، محکمہ صحت میں لیب لیکچرر BPS-17 کی اسامی کے لیے 7 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔اسی روز محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں اسسٹنٹ بائیولوجسٹ BPS-16 کی اسامی کے لیے بھی کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کا نتیجہ جاری کیا، جس میں 16 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments