میہڑ:زرعی پانی کی قلت کیخلاف ٹیل کے کاشتکاروں کا مظاہرہ

میہڑ:زرعی پانی کی قلت کیخلاف ٹیل کے کاشتکاروں کا مظاہرہ

ماڈو شاخ، راج واہ میں پانی نایاب، فصلیں اگانے کے قابل نہیں رہے ، کاشتکاروزیراعلیٰ، وزیر زراعت نے نوٹس نہ لیا تواحتجاج بڑھانے پرمجبور ہونگے ، خطاب

میہڑ (نامہ نگار) فرید آباد میں دھامراہ واہ، ماڈو شاخ راج واہ کے آخری سرے پر زرعی پانی کی شدید قلت کے خلاف آبادگاروں اور کاشتکاروں کی جانب سے الطاف حسین چانڈیو ، حامد چانڈیو ، کامریڈ ذیشان چانڈیو ، مسلم چانڈیو ، شاہین چانڈیو ، قادر بخش چانڈیو، اور نجات چانڈیو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پانی کی شدید قلت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماڈو شاخ اور راج واہ شاخ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ، آبادگار اور کسان کوئی فصل اگانے کے قابل نہیں رہے ، ان کا کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی کے عملداروں کی نااہلی کے باعث لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی بنجر ہونے کا خطرہ ہے۔

محکمہ آبپاشی کی نااہلی کی وجہ سے کسان فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر زراعت ، پی پی پی کے ایم پی اے زبیر احمد جونیجو ، ایم این اے عرفان ظفر لغاری اور چیف انجینئر سے نا اہل آبپاشی عملداروں کو ہٹانے سمیت ماڈو شاخ، راج واہ شاخ کی ٹیل تک پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، اور دھمکی دی ہے کہ اگر احتجاج کا نوٹس نہیں لیا گیا توپرامن احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...