دید ترین فائر ٹینڈرز ریسکیو 1122 کے حوالے

دید ترین فائر ٹینڈرز  ریسکیو 1122 کے حوالے

35 جکراچی (اسٹاف رپورٹر)ریسکیو 1122 میں جدید فائر ٹینڈرز حوالے کرنے کی تقریب ہوئی جس میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیانچند ایسرانی نے شرکت کی۔

 تقریب کے دوران ریسکیو 1122 کے حوالے 35 جدید ترین فائر ٹینڈرز کر دیے گئے ، جو محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے خریدے گئے اور مختلف اضلاع کی میونسپل کارپوریشنز اور یونین کمیٹیوں کو دیے جائینگے ۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محکمہ بلدیات سندھ نے ریسکیو اور فائر ایمرجنسی سروسز کو مزید مضبوط بنانے کیلئے جدید ترین فائر ٹینڈرز خریدے ، جنہیں مرحلہ وار سندھ کے یونین کمیٹیوں کودیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو فراہم 35 جدید فائر ٹینڈرز سے شہری علاقوں میں فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور آتشزدگی کے واقعات میں بروقت رسپانس ممکن ہو سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...