ملکی حفاظت، ترقی، خوشحالی مشترکہ ذمہ داری، تحریک انصاف رہنما
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر نے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد اور لاکھوں شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے۔۔۔
ملک کی حفاظت، ترقی، خوشحالی اور خودمختاری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ 14 اگست ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت، تحریک پاکستان کے رہنماؤں، کارکنوں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ یوم آزادی قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق آئین، قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے عہد کی تجدید کا دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صرف ایک آزاد سرزمین کا نام نہیں بلکہ اس کا حقیقی مفہوم یہ ہے کہ ہر شہری کو انصاف، بنیادی حقوق، انسانی وقار اور آزادی اظہار حاصل ہو۔ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام، نوجوانوں، محنت کشوں، کسانوں، طلبہ، خواتین، کاروباری طبقے اور بیرون ملک پاکستانیوں میں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments