نیو کراچی میں نو تعمیر شدہ بلدیاتی اسکول کا افتتاح

نیو کراچی میں نو تعمیر شدہ بلدیاتی اسکول کا افتتاح

کراچی(این این آئی)نیو کراچی ٹاؤن کے سیکٹر 11-G میں نو تعمیر شدہ اور تزئین و آرائش کے بعد گورنمنٹ گرامر شیخ سعدی اسکول میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

 وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر نے بچوں سے داخلہ فارم وصول کرکے داخلہ مہم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں یوسی 10 کے چیئرمین فیصل قاری، وائس چیئرمین اویس قادری، ڈائریکٹر ایجوکیشن نیو کراچی ٹاؤن سید مزمل، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد زاہد، تعلیمی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان، ڈائریکٹر انکروچمنٹ عبدالرحمن، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گورنمنٹ گرامر شیخ سعدی اسکول کو جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے ، جہاں طلبہ کے لیے بہتر اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ کلاس رومز، اعلیٰ معیار کا فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ اسکول میں تربیت یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ان کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارا جاسکے ۔اسکول میں پہلی، دوسری، تیسری اور کے جی کلاسز میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...