وزیر بلدیات سندھ سے اٹلی کے قونصل کی ملاقات
کراچی(این این آئی)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے اٹلی کے قونصل فیبریزیو بائلی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سید ناصر حسین شاہ نے اٹلی کے قونصل کو سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ میں ترقی کا سفر جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments