محراب پور:دریائے سندھ میں گرکر 7سالہ بچی جاں بحق

محراب پور:دریائے سندھ میں گرکر 7سالہ بچی جاں بحق

مریم پاؤں پھسلنے سے گری، گزشتہ روز چھلانگ لگانے والے کی لاش برآمداسکول پرپولیس دھاوا، طلبا کے سامنے معلم کی تذلیل،عالم خان کوگرفتار کرلیا

محراب پور(نمائندہ دنیا)دریا میں گر کر بچی جاں بحق ہوگئی، جبکہ گزشتہ روز چھلانگ لگانے والے کی لاش مل گئی، پولیس نے اسکول سے معلم کو گرفتار کرلیا۔ سگیوں کے نواحی گاؤں گلشیر کلہوڑو میں 7 سالہ مریم کلہوڑو پاؤں پھسلنے سے دریاکے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، مقامی غوطہ خور نے لاش نکال کر ورثاء حوالے کر دی۔ جبکہ گزشتہ روز چھلانگ لگاکر خودکشی کرنیوالے ذوالفقار ڈھر ولد بخش علی ڈھر کی لاش مقامی غوطہ خور وں نے نکال لی۔ ادھر محراب پور تھانے کی حدود میں بند ریلوے پھاٹک سے جلد بازی میں موٹر سائیکل گزارتے ہوئے ٹرین آنے پر نوجوان موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گیا، ٹرین کی زد میں آکر موٹر سائیکل تباہ ہوگئی، دوسری طرف بھریا سٹی تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر کپاس سے بھرا ہوا گڈز رکشہ الٹ گیا اس حادثے میں رکشہ ۔ ڈرائیور ظفر بروہی ولد دھنی بخش بروہی زخمی ہوگیا۔ دریں اثنا پھل پولیس کی بھاری نفری نے گورنمنٹ پرائمری اسکول شیر محمد مگسی پر چڑھائی کرکے معلم عالم خان لاشاری کو دوران تدریس طلبہ کی موجودگی میں پکڑ کر اسکی تذلیل کرتے ہوئے پولیس موبائل میں گرا کر تھانے لے جاکر حوالات میں بند کر دیا، پولیس کے مطابق زمیندار فاروق عباسی کی مدعیت میں داخل مقدمہ میں گرفتار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...