سجاول:حکم عدولی پرایڈیشنل سیشن جج پولیس کے رویئے پربرہم

سجاول:حکم عدولی پرایڈیشنل سیشن جج پولیس کے رویئے پربرہم

15انچارج کو نوٹس جاری، شہری کو8روز قید میں رکھ کر تشدد کیا تھاعدالتی حکم پربازیابی کے بعد دوبارہ گرفتار کرکے لاپتہ کردیا، محمد بخش

سجاول (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سجاول اشفاق مغل نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے اور پولیس کے مبینہ رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 15 انچارج یونس پہنور کو نوٹس جاری کر دیا۔محمد بخش جت کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 491 کے تحت دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ایک شہری مراد علی جت کو مبینہ طور پر 8 روز تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اور اوطاق پر قید کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عدالت کو مزید بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر شہری کی بازیابی کے باوجود 15 انچارج یونس پہنور نے مبینہ طور پر اسے شہر کے مین اسٹاپ سے متعدد افراد کی موجودگی میں دوبارہ زبردستی اپنے ساتھ لے جا کر لاپتا کر دیا۔ فاضل جج نے پولیس کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول عمل ہے ۔ عدالت نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے 15 انچارج یونس پہنور کو نوٹس جاری کر دیا اور حکم دیا کہ لاپتا مراد علی جت کو ہر صورت 8 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...