سندھ اسمبلی کی صوبوں کیخلاف قرار داد اچھا عمل، کمیونسٹ پارٹی

سندھ اسمبلی کی صوبوں کیخلاف قرار داد اچھا عمل، کمیونسٹ پارٹی

پیروں، وڈیروں نے جنرلوں کے کہنے پرون یونٹ کیخلاف بل پاس کیا تھا، امداد قاضی

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سندھ میں نئے صوبے بنانے کیخلاف سندھ اسمبلی سے قرار داد پاس ہونا اچھا عمل ہے ، یہ سندھ کے عوام کی کامیابی ہے کہ انہوں نے اپنے دباؤسے موقع پرست وڈیروں سے یہ قرار داد پاس کرائی ہے ،یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ان ہی وڈیروں ، پیروں اور سرداروں کے آباؤ اجداد نے جنرلوں کے کہنے پر ون یونٹ کا بل پاس کیا تھا، ان سے کوئی زیادہ امید نہیں رکھنی چاہئے ، یہ کتنا بھی قومپرست اور سندھ دھرتی کو ماں کہیں لیکن کسی وقت بھی بڑی سرکار کے سامنے سندھ کا سودا کر سکتے ہیں ،اس لیئے سندھ کے عوام کو اپنا دباؤ برقرار رکھنا چاہئے۔یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبے یا انتظامی یونٹ بنانا عوام کو با اختیار بنانا یا نچلی سطح تک اقتدار کی منتقلی کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ براہ راست مرکز کی حکمرانی کا منصوبہ ہے ، یہ بنیادی طور پر حکمران اشرافیہ کی خزانے اور اختیارات پر قبضے کی جنگ ہے ،عوام کو اختیار اس اسٹیبلشمنٹ ، وڈیرہ شاہی و سرداروں کی اشرافیہ کی موجودگی میں یا پیروں اور کمیشن افسروں کی موجودگی میں کوئی اختیار ملنے والا نہیں ہے ،بتی کے پیچھے عوام کو نہیں دوڑنا چاہئے ،ان کے تمام منصوبے ان کے مفاد کیلئے ہونگے، عوام یا مزدوروں کسانوں کیلئے نہیں ،ملک میں عوام کو حقیقی اقتدار اعلی کے حصول اور اپنی زندگی بدلنے معاشی و سماجی انصاف کیلئے طبقاتی بنیاد پر منظم ہوکر نظام کو بدلنے کی جدوجہد کرنی چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...