جھڈو میں ختم نبوت کانفرنس، ختم نبوت چوک کاسنگ بنیاد بھی رکھا گیا
جھڈو(نمائندہ دنیا)یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر پولیس اسٹیشن کے سامنے پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی۔
جس میں مولانا مفتی تنویر احمد نقشبندی، مولانا شہزاد احمد طاہری،مولانا اویس اعظماور دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ختم نبوت پر یقین رکھنا ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ، اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا، کانفرنس کے اختتام پر مفتی تنویر احمد نقشبندی اور حافظ شہزاد احمد طاہری سمیت دیگر علماء کرام نے ختم نبوت چوک کا سنگ بنیاد رکھا،جس پر حاضرین نے مسرت کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments