وزیر داخلہ کا نوٹس، ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب

وزیر داخلہ کا نوٹس، ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب

کراچی(این این آئی)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جامعہ کراچی کے استاد عارف خان ساقی سے مبینہ بدسلوکی اور انہیں حبسِ بے جا میں رکھنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیلات سمیت قانونی کارروائی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کا قابل احترام طبقہ ہیں، ان کے وقار، عزت اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے، استاد کی تضحیک یا بدسلوکی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے ہدایت کی کہ اساتذہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اساتذہ کو کسی بھی قانونی یا حفاظتی معاونت کی ضرورت ہو تو سندھ پولیس انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے ۔ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث تین ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...