کمشنر میرپور خاص کی ضلع بھر کے بند اسکول کھولنے کی ہدایت
میرپورخاص (بیورورپورٹ) میرپورخاص تحصیل سندھڑی میں بند اسکولوں کو کھولنے کے متعلق کمشنر شہمیر خان بھٹو کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر، ٹاؤن چیئرمین ہنگورنو، رخسانہ شر، ڈائریکٹر پرائمری اسکولز محمد رمضان خاصخیلی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری اسکولز نبی بخش گرگیز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ تحصیل سندھڑی میں ٹوٹل 286 پرائمری اساتذہ کی اسامیاں ہیں جس میں 176 اسکولوں میں اساتذہ تقرر ہیں جس پر کمشنر شہمیر بھٹو نے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ پرائمری بند اسکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر کھولے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments