حیدر آباد:صوبائی وزیر کا سینٹرل جیل کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)سندھ کے صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل حیدرآباد کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ قیدیوں کو قانون کے مطابق معیاری اور متوازن خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔علی حسن زرداری نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے آنے والے افراد سے بھی خصوصی طور پر ملاقات کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments