روہڑی:سسرالیوں نے خاتون پر گرم پانی پھینک دیا، 80فیصد جسم جھلس گیا
روہڑی(نمائندہ دنیا)دبر تھانے کی حدود پیارے واہ کے مقام پر 30 سالہ 6 بچوں کی ماں پروین دختر سرفراز ڈومکی پر دو روز قبل بھینس کا دودھ نکالنے کے معاملے پر۔۔۔
اسکے سسر آغو خان، شوہر عبدالجان اور دیور عمران نے مبینہ بہیمانہ تشدد کیا اور چائے کیلئے چولہے پر رکھا گرم پانی پھینک دیا، جس سے خاتون کا جسم 80 فیصد جھلس گیا، ملزمان نے خاتون کوزخمی حالت میں گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا، جہاں سے وہ مدد لے کر اپنے والدین کے گھر پہنچی۔متاثرہ خاتون نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘میرے ساتھ ظلم ہوا ہے ، مجھے انصاف چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments