ٹنڈو غلام حیدر میں سگ گزیدگی سے کمسن بچی جاں بحق

ٹنڈو غلام حیدر میں سگ گزیدگی سے کمسن بچی جاں بحق

گاؤں سائیں داد لاشاری کی مسکان کو15جولائی کوویکسین لگوائی تھی، اہلخانہ52روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا، اینٹی ریبیز کی کارکردگی بھی سوالیہ

بلڑی شاہ کریم (نمائندہ دنیا)کتے کے کاٹنے کے بعد ریبیز کا شکار 7سالہ بچی مسکان لاشاری زندگی کی جنگ ہار گئی، ضلع میں کتے کے کاٹنے اور ریبیز کے بڑھتے واقعات کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ کے اینٹی ریبیز سینٹرز کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ مسکان لاشاری ٹنڈو غلام حیدر کی یوسی جمال الدین لاشاری کے گاؤں سائیں داد لاشاری کی رہائشی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق بچی کو 15 جولائی کو کتے کے کاٹنے کے بعد ٹنڈو غلام حیدر تعلقہ اسپتال میں اینٹی ریبیز ویکسین لگوائی گئی، تاہم تقریباً 52 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور بالآخر بچی جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ کچھ رور پہلے کتے کے کاٹنے کے بعد ریبیز میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچوں کی ماں مسماۃ بیگم بھی شامل ہیں۔

ریبیز کے باعث ان کی موت کے بعد ان کے چھ بچے ماں کی شفقت سے محروم ہوگئے ۔ اہم پیشرفت یہ ہے کہ 7 ستمبر 2026 کو محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری سرکاری لیٹر میں ٹنڈو محمد خان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق علی سے اینٹی ریبیز سینٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے تحریری وضاحت مانگی گئی تھی۔ سرکاری لیٹر میں ٹنڈو محمد خان کے ماتحت اینٹی ریبیز سینٹرز میں مبینہ بدانتظامی، ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین کی ناقص مینجمنٹ اور مریضوں کو ناکافی سہولیات کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ ڈی ایچ اوکولیٹر موصول ہونے کے 3روز میں تحریری وضاحت دینے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...