ناموسِ رسالتؐ کا تحفظ ایمان کی اساس ، حنیف طیب
کراچی (این این آئی) جامع مسجد الہلال کورنگی میں ناموسِ رسالت ؐ کے تحفظ اور آپؐ سے محبت و عقیدت کے موضوع پر ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اجتماع سے نائب امیر جماعت اہلسنت حنیف طیب، قاضی نور الاسلام شمس، ندیم قریشی، مفتی شبیر قادری، اور مولانا عبدالغفار چشتی نے خصوصی خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حنیف طیب نے کہا کہ سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفی کی عزت و حرمت اور ناموس پر پہرہ دینا ہر کلمہ گو کے ایمان کا بنیادی جزو ہے ۔ہ نئی نسل کے دلوں میں محبتِ رسول ؐ کے جذبے کو راسخ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ امت مسلمہ اپنے آقا کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتی اور تحفظِ ناموسِ رسالت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments