اسلامی قوانین کوکالا کہنا شریعت واسلام کی توہین،ناصر ایڈووکیٹ

اسلامی قوانین کوکالا کہنا شریعت واسلام کی توہین،ناصر ایڈووکیٹ

اسلام آباد کی خاتون نے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ظالمانہ وکالا قانون کا بیان دیاملوث خاتون کومقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے ،وکلا وتنظیمات ختم نبوت کا مطالبہ

کراچی (سٹی ڈیسک)محمد ناصر رضوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،شوکت علی قائم خانی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،تحسین جاوید ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، اکرام الدین چانڈیو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور ختم نبوت فورم کراچی علماء کونسل کے صدر مفتی محمد فرقان شامی،ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے چیئرمین مفتی عبداللہ نوری ، فدائیان ختم نبوت کراچی کے امیر علامہ عمران الحق نورانی، دفاع ختم نبوت کونسل کے سربراہ علامہ ضیاء اللہ سیالوی، اہلسنت ہیلپ ڈیسک کے علامہ ارشاد قریشی، قاضی نورالاسلام شمس ودیگر علماء کے ساتھ کراچی پریس کلب میں نیو ز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ اوراسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، اوراس کے آئین میں یہ بات طے ہے کہ یہاں قرآن وسنت کیخلاف قانون نہیں بنے گا، اسی بنیاد کو سامنے رکھتے ہوئے آئین پاکستان میں قرآن و سنت کے مطابق گستاخ رسول کی سزا سے متعلق اور دیگر اسلامی و شرعی معاملات سے متعلق قوانین بنائے گئے ہیں۔

جسے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں سیکولر ذہنیت کی حامل خاتون اوراس کے دیگر ساتھیوں نے پاکستان دشمن اور اسلام دشمن بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ان ظالمانہ و کالا قانون کہا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان میں موجود لادین عناصر کے پیروکار اسلامی قوانین کیخلاف زہر اگلیں اورعلماء ووکلا خاموش رہیں، ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ خاتون کو گرفتار کرکے شر انگیزی کا سبب بننے کے بیان پر دفعہ 505 کے تحت، کرمنل کانسپیرسی 120A اور آرٹیکل 31، سیکشن 11 پیکا ایکٹ کے تحت، جبکہ آئین کیخلاف زہر اگلنے پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات درج کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...