آئندہ حکومت کرپشن اور چور لٹیروں سے پاک ہوگی، مرتضیٰ جتوئی

آئندہ حکومت کرپشن اور چور لٹیروں سے پاک ہوگی، مرتضیٰ جتوئی

کراچی (این این آئی) نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ قوم کو جلد موجودہ حکمرانوں سے نجات ملے گی، آئندہ آنے والی حکومت کرپشن اور چور لٹیروں سے پاک ہوگی۔۔۔

 جبکہ وفاقی اداروں سے 60 فیصد اسامیاں ختم کرنے کا اعلان حکمرانوں کی معاشی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ وہ جتوئی ہاؤس کراچی میں نیشنل پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماؤں اور معزز شخصیات کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسلم گجر کی زیر قیادت وفد میں این پی پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سید وقار زیدی سمیت شہر کے اہم پارٹی رہنما اور معزز شخصیات شریک تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...