غیرملکیوں سے فراڈ کے 6ملزمان کا جسمانی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکی شہریوں سے فراڈ کے مقدمے میں گرفتار چھ ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔
این سی سی آئی اے نے بلال، طحہ، منظور سمیت چھ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مالی معاملات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنی ہیں، ایک پرانے مقدمے میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی تھی، کارروائی کے دوران نیا اسکیم کال سینٹر پکڑا گیا، ملزمان خود کو غیر ملکی بینک افسران ظاہر کرکے خفیہ بینکنگ معلومات حاصل کرتے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments