چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے قیوم آباد میں 18 ماہ کی ایزل سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔۔۔
عدالت نے نوٹس میں قرار دیا کہ تفتیشی افسر نے اب تک رپورٹ جمع نہیں کروائی اور خود پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ بھی نہیں کیا، تفتیشی افسر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے ، عدالت نے تفتیشی افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی، ملزم منان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے ، ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments