جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے پر ایس ایچ او زیرِ حراست

جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے پر ایس ایچ او زیرِ حراست

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)یوسف پلازا تھانے کے ایس ایچ او کو حراست میں لے کر عہدے سے برطرف کر دیا گیا، ملزم پر جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او وقار جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلا رہے تھے جس پر سیف سٹی کیمروں کی جانب سے الرٹ جاری ہوا۔ملزم کو پہلے آرٹلری میدان تھانے لے جایا گیا اور پھر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی)نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا۔زیرِ حراست ملزم کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...