ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے ملزمان کی ضمانت

ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے ملزمان کی ضمانت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں چھ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ہر ملزم کو 50،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔۔۔

 ملزمان میں عبدالرشید، زاکر علی، مصعب رسول، احمد، کامران اور خورشید شامل ہیں، مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج ہے ، عدالت نے اپنے فیصلے میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے مطابق ملزمان صبح ساڑھے 6 بجے زبردستی دکانیں بند کروا رہے تھے ، جبکہ کاروباری مراکز میں دکانیں عموماً صبح 9 بجے کے بعد کھلتی ہیں، تفتیشی افسر نے دکانیں بند کروانے کے الزامات سے متعلق دکانداروں کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...